جو مشکلات سے گھبرا نے والے چلے جائیں،آپ کیلئے خود گولی کھالوں گا: طاہر القادری

جو مشکلات سے گھبرا نے والے چلے جائیں،آپ کیلئے خود گولی کھالوں گا: طاہر ...
جو مشکلات سے گھبرا نے والے چلے جائیں،آپ کیلئے خود گولی کھالوں گا: طاہر القادری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب چند دنوں میں نہیں آتا جو مشکلات کے باعث جانا چاہیں چلے جائیں وہ اکیلے ہی اپنے لوگوں کے لئے گولی کھالیں گے۔وفاقی دارلحکومت میں عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ دھرنے میں کئی لوگ بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں، عوامی تحریک سمیت کئی جماعتیں اور سول سوسائٹی ان کے کھانا لاتی ہے لیکن کنٹینروں کی وجہ سے وہ یہاں تک آنہیں سکتا۔ نواز شریف اور شہباز شریف درندے ہیں جنہیں ایک ایک خون کا بدلہ دینا ہوگا،جب وہ اقتدار سے اتریں گے تو ملک کا آئین، قانون اور عدالتیں بدلہ لیں گی۔ عوامی تحریک یا تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر حملہ نہیں کیا لیکن شاہ محمود قریشی کے گھر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حملہ کیا کیونکہ وہ ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری کامزید کہنا تھا کہ کہ انہیں اطلاع ملی ہیں کہ دھرنے کے شرکا کو ملنے والے سرکاری پانی میں ایسے کیمیائی مادے شامل کئے جائیں گے جس سے وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکا پر طاقت کے استعمال سے انکار کیا تو حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹادیاگیا۔ اسمبلیوں میں جمہوریت کی بات کرنے والے مقدس ایوانوں کو ناپاک کررہے ہیں،لوگوں کے لئے کھانا اور سائبان کی فراہمی روک دینا جمہوریت ہے تو ہم ہزار بار اس رویے پر لعنت بھیجتے ہیں۔ کارکنوں جائیں اور حکومت کے قبضے سے ان کے شامیانے والے ٹرک چھڑوالیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 برس سے اس ملک کے عوام نے ظلم برداشت کیا ہے کچھ دنوں میں انقلاب نہیں آتا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -