نئے آئی جی کو پہلے ہی روز دھمکی، عمران خان نے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا

نئے آئی جی کو پہلے ہی روز دھمکی، عمران خان نے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان ...
نئے آئی جی کو پہلے ہی روز دھمکی، عمران خان نے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو ملک بھر میں دھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جواسلام آبادنہیں پہنچ سکتے ، اپنے اپنے شہروں میں دھرنے دیں ، پولیس نے گولی چلانے ہے توپہلے اُن پر چلائی جائے ، وہ تیار ہیں اور اگر نئے آئی جی نے تشدد کیاتواُس سے بدلہ لیں گے۔اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ اسلام آباد میں لگے کنٹینرہٹادیں ، کوئی کارکنان پر تشدد نہ کرے ورنہ اُس کے ردعمل میں ہونیوالے عمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔

دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ نواز شریف کے استعفے تک کہیں بھی نہیں جارہے ، کنٹینر خود ہٹادیں ورنہ وہ اپنے شیراورشیرنیوں کو حکم دے رہے ہیں کہ کنٹینر ہٹادیں ۔اُنہوں نے شرکاءاور ناظرین سے کہاکہ آپ لوگ ڈرتے کیوں ہیں ، پہلاآئی چلاگیا، نئے آئی جی نے تشددکیاتووہ بدلہ لیں گے ، جب آپ کاکپتان نہیں ڈرتاتوتم کیوں ڈرتے ہوئے ، جب آزادی چاہتے ہوتو خوف کابت توڑناپڑے گا،یادہی نہیں کہ کنٹینرمیں کتنے دن ہوگئے ،سیکریٹری داخلہ شاہدخان کو نہیں چھوڑنا،پولیس کو کہتاہوں کہ پرامن رہیں ، وہ دل سے تبدیلی چاہتے ہیں ، لوگ گھروں سے باہر نکلیں ، آج کم ازکم دولاکھ آدمی نکلیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -