سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی
سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) سٹیج فلم کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کی طزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر میں گھس کر دو نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے ان کی بھابی اور سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ ان کا بھتیجا اور بیٹا زخمی ہوا تھا ، واقعے کے بعد ہنی شہزادی اس واقعے کے بعد شدید خوف میں مبتلا ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں پانچ گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

مزید :

تفریح -