عدالتی کمیشن دھاندلی کی تصدیق کرے تو حکومت مستعفی ہوجائے:سید خورشید شاہ

عدالتی کمیشن دھاندلی کی تصدیق کرے تو حکومت مستعفی ہوجائے:سید خورشید شاہ
عدالتی کمیشن دھاندلی کی تصدیق کرے تو حکومت مستعفی ہوجائے:سید خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پر سب کو اعتماد ہے، کمیشن دھاندلی کی تصدیق کرے تو حکومت مستعفی ہوجائے۔پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے بغیر وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، سپریم کورٹ پر حکومت، عمران، طاہر القادری سمیت سب کو اعتماد ہے،یہ تجویز دی ہے کہ کمیشن دھاندلی کی تصدیق کرے تو حکومت مستعفی ہوجائے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ہماری درخواست پر مارچ ریڈ زون میں داخل ہونے دیا، کسی فریق کو مذاکرات سے انکار یا گریز نہیں کرنا چاہئے، وزیراعظم نواز شریف شاید کل قومی اسمبلی میں تقریر کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -