فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنی حدودسے تجاوزنہیں کرے گی :پرویزرشید

فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنی حدودسے تجاوزنہیں کرے گی :پرویزرشید
فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنی حدودسے تجاوزنہیں کرے گی :پرویزرشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرے گی، اسکے کردار کو اس نظر سے نہ دیکھا جائے جس طرح تقاریر میں بات کی جا رہی ہے۔وفاقی دارلحکومت میں پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فوج کے شہیدوں اور غازیوں کی وجہ سے ہم نے عید سکون سے گزاری، فوج کے کردار کو ہرگز اس نظر سے نہ دیکھا جائے جس طرح سے کچھ اشتعال پسند افراد اپنی تقاریر میں بات کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق دو بجے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کیلئے پہنچے لیکن تحریک انصاف کا وفد ملاقات کیلئے نہیں آیا، تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے اب بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے کوئی بھی وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتا ہے ، کریک ڈاﺅن کرنا ہوتا تو بہت دن پہلے کر لیتے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -