12 میں سے11 پارلیمانی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم نواز شریف

12 میں سے11 پارلیمانی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم نواز شریف
12 میں سے11 پارلیمانی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کے تمام مطالبات مان لئے جائیں ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو جائے گا اور ملک ایسے کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو پارلیمنٹ میں موجود بارہ جماعتوں میں گیا رہ جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وہ حکومت عوام کی خدمت کرنے کے لئے کر رہے ہیں اور اپنا مشن اسی طرح جاری رکھیں گے چاہے کیسے بھی حالات کا سامنا کیوں نہ ہو۔ ہم جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے مطالبے پر ہم پہلے ہی عمل کر چکے ہیں اور باقی تمام مطالبات کا فورم پارلیمنٹ ہے، وہاں پیش کئے جائیں۔وزیر اعظم کی سینئر صحافیوں سے اس ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف کے علاوہ چھ وفاقی وزراءبھی موجود تھے۔
یاد رہے وزیر اعظم کی جانب یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جاری حکومتی مذاکرات میں مبینہ طور پر ڈیڈلاک کا سامنا ہے اور عمران خان کی جانب سے ان کے استعفے پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -