اگلے 72 گھنٹے اہم، پیپلز پارٹی مطالبات کی حمایت کر سکتی ہے: شیخ رشید

اگلے 72 گھنٹے اہم، پیپلز پارٹی مطالبات کی حمایت کر سکتی ہے: شیخ رشید
 اگلے 72 گھنٹے اہم، پیپلز پارٹی مطالبات کی حمایت کر سکتی ہے: شیخ رشید

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قائد پاکستا ن عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اور نواز شریف کے درمیان اعصاب کی جنگ جاری ہے اور اگر معاملات خراب ہوئے تو نقصان ہر صورت میں وزیر اعظم نواز شریف کا ہی ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ سیاسی بحران اتوار تک حل ہو جائے گا لہذا آنے والے 72گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ سابق وفاقی وزیرنے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی بھی آنے والے دنوں میں عمران خان کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات کی حمایت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بھی لاش گر گئی تو اس کے بعد کسی کی بھی لاش گر سکتی ہے لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ شہباز شریف کبھی بھی نواز شریف کے آگے نہیں بول سکتے اس لئے ان دونوں کو ایک ساتھ ہی جانا ہو گا اور اگر اس وقت جب معاملات آخری حد تک پہنچ چکے ہیں تحریک انصاف واپس پلٹی تو ان کی عوامی ساکھ بری طرح متاثر ہو گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -