رانا ثناءاللہ کی امریکی قونصل جنرل ہارگن رائیڈرسے ملاقات

رانا ثناءاللہ کی امریکی قونصل جنرل ہارگن رائیڈرسے ملاقات
 رانا ثناءاللہ کی امریکی قونصل جنرل ہارگن رائیڈرسے ملاقات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے امریکی قونصل جنرل ہارگن رائیڈر سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی دفتر خارجہ اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ان حالات میں وزیر اعظم نواز شریف کو غیر آئینی طور ہر ہٹائے جانے کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکی سفارتخانے نے فریقین سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -