تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مذاکرات سے پہلے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مذاکرات سے پہلے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مذاکرات سے پہلے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ
کیپشن: Raheeq Abbasi, shah mehmood

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے اور مذاکرات کا عمل بحال کرنے کیلئے مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کنٹینر ہٹائیں جائیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں حکومت نہیں چاہتی۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ آئی جی کوہٹانے کا مقصد مارچ کے خلاف آپریشن ہے، سنجیدہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، اگر شرائط تسلیم کی جائیں راستوں سے کنٹینرز فوری طور پر ہٹا کر آپریشن نہ کیا جائے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ رکاوٹیں نہ ہٹیں تو سمجھیں گے حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -