عمران کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، نواز شریف 4 سال تک استعفیٰ نہیں دیں گے: خواجہ آصف

عمران کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، نواز شریف 4 سال تک استعفیٰ نہیں دیں گے: ...
عمران کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، نواز شریف 4 سال تک استعفیٰ نہیں دیں گے: خواجہ آصف
کیپشن: khawaja asif

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، نواز شریف کے استعفے کیلئے عمران خان کو چار سال کنٹینر میں بیٹھنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاءپر طاقت کا استعمال ہو گا نہ لاٹھی چارج جبکہ عمران خان کی گرفتاری کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سارے معاملات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران ساڑھے تین بجے کنٹینر پر گھوم رہے تھے، لوگوں کو سکندر یاد آ رہا تھا، عامیانہ زبان کا استعمال عمران خان کیلئے درست نہیں، موجودہ سیاسی صورتحال زیادہ دیر تک نہیں رہنی چاہئے، حکومت کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دھرنوں کے باعث آئی ایم ایف کے وفد نے دورہ ملتوی کر دیا کر دیا ہے جبکہ مالدیپ اور سری لنکا کے صدور کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

مزید :

قومی -