بگڑتی سیاسی صورتحال، آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

بگڑتی سیاسی صورتحال، آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ...
بگڑتی سیاسی صورتحال، آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: Zardari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آصف زرداری کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری رہنماﺅں کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں موجودہ صورتحال پر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔
یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان سپریم اور آئین کی بالادستی ترجیح ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -