حکومت اور عوامی تحریک میں مذاکرات ملتوی

حکومت اور عوامی تحریک میں مذاکرات ملتوی
 حکومت اور عوامی تحریک میں مذاکرات ملتوی

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کی قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کے عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا آج نو بجے ملنا طے پایا تھا مگر علامہ طاہر القادری کی جانب سے مذاکرات سے قبل دھرنے کے گرد رکھے گئے کنٹینر ز ہٹانے کے مطالبے کے بعد مذاکرات کا آج ہونے والا دور ملتوی ہوگیا ہے۔ جبکہ علامہ طاہر لقادری کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے گئے، ہم ابھی بھی مذاکرات کرنے پر تیار ہیں تاہم مذاکرات اور دھرنے کا محاصرہ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -