امریکا نے پاکستان کے ٹیلی کمیونکیشن نظام کو ہیک کر کے فوجی و سیاسی قیادت کی جاسوسی کی ، سی آئی اے کے سابق جاسوس کا انکشاف

امریکا نے پاکستان کے ٹیلی کمیونکیشن نظام کو ہیک کر کے فوجی و سیاسی قیادت کی ...
امریکا نے پاکستان کے ٹیلی کمیونکیشن نظام کو ہیک کر کے فوجی و سیاسی قیادت کی جاسوسی کی ، سی آئی اے کے سابق جاسوس کا انکشاف

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سی آئی اے کے سابق آفیسر ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارہ  پاکستان کے گورنمنٹ کمیونیکشن ہیڈکوارٹرز کی ویب سائٹس کو ہیک کرکے اہم ڈیٹا چوری کرتا رہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی جاری کردہ نئی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے نظام کو ہیک کرکے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی۔امریکی سی آئی اے کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن کی حاصل کردہ نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان اور لبنان میں امریکی جاسوسی سے متعلق معلومات ہیں۔دستاویزات کے مطابق بلائنڈ ڈیٹ نام کے ایک ہیکنگ پروگرام کے ذریعے پاکستان کی نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے وی آئی پی ڈویژن کی جاسوسی کی گئی، اس کے علاوہ اس کے ذریعے لبنان کے بڑے آئی ایس پیز کی بھی جاسوسی کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق اس جاسوسی کے باعث امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی کو پاکستان کے گرین لائن کمیونی کیشن نیٹ ورک، پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت اور لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی ہوئی۔

مزید : بین الاقوامی