حجاج کرام حج کے دوران خودکو پاکستانی سفیر تصور کریں،فضیل نقشبندی

حجاج کرام حج کے دوران خودکو پاکستانی سفیر تصور کریں،فضیل نقشبندی

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پیر کرنل (ر) احمد فضیل خان نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ نے کہاہے کہ حجاج کرام حج کے دوران اپنے آپ کو پاکستانی سفیر تصور کریں ،اچھے اخلاق اوربہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام پاکستانی حاجیوں کے اخلاق سے متاثر ہو ں اور سعودی حکومت بھی پاکستانی حجاج کے اخلاق سے متاثر ہو۔ حجاج کرام حج روانگی سے قبل ناراض لوگوں کوراضی کریں کیونکہ حجاج کرام وہ خوش قسمت لوگ ہیں جب وہ اللھم لبیک کی آواز بلند کرتے ہیں تو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حج کے تمام مناسک حقیقت میں اللہ تعالیٰ کے پیاروں کی نشانیاں ہیں ۔حجاج کرام حج کی سختیاں صبروتحمل سے برداشت کریں کیونکہ مقبول حج سے حاجی گناہوں سے ایسے پاک ہوتا ہے جیسے بچہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے ۔حج روانگی سے قبل حقوق اللہ اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے اندر انقلابی قسم کی تبدیلیاں رونما کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1