گرانفروشی کرنے پر 109گرفتار 65ہزار روپے کے جرمانے

گرانفروشی کرنے پر 109گرفتار 65ہزار روپے کے جرمانے

لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 984مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر24 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ65,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،66افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر109افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے38افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1