ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی نے جامع مہتاب ہربنس پورہ لاہورمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانا مفتی عبدالعزیز ،مولانا خالدمحمود،مولانا عبدالنعیم،قاری محمد عابد حنیف ، مولانا محمدقاسم گجر ،مولانا سعید وقارمولانا محمدصفدر،حافظ محمدعبداللہ سمیت کئی علماء کرام موجود تھے۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں۔