مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ تاجروں کو استعمال کیا،جاوید اقبال بٹ

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ تاجروں کو استعمال کیا،جاوید اقبال بٹ

لاہور (پ ر ) قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین اور ماڈل ٹاؤن بورڈ کے صدر جاوید اقبال بٹ کی زیر صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ظالمانہ ٹیکس تھوپنے پر احتجاجی اجلاس ہوا جس میں قومی تاجر اتحاد ماڈل ٹاؤن کے سینئر نائب صدر ڈی جے بٹ ، میاں خالد پرویز، محمد عمران، حاجی شیخ محمد امین، محمد اکرم، محمد امجد، ماحر جاوید بٹ، شہزاد علی، حسنات خان، اکرم الحق، اللہ دتہ، عابد بھٹی، ماسٹر رشید اور سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کیا جب بھی کوئی مشکل حالات پیش آئے تو تاجروں کو اعتماد میں لیکر ان سے معاملات نکلوائے گئے اور جب کام نکل کیا تو انہی تاجروں کو زندہ درگور کرنے کا پروگرام بنا لیا ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمیشہ تاجروں پر جبری ٹیکس لگائے اور انہیں وصول کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے ،اگر یہی حالات رہے تو تاجر بھی اپنے کاروبار کیلئے بیرون ممالک کا رخ کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1