پی ٹی آئی رہنماؤں کی امیدوار چیئرمین کے قتل کی مذمت،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی امیدوار چیئرمین کے قتل کی مذمت،قاتلوں کی گرفتاری کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری ، غلام محی الدین دیوان، شبیر سیال، نور خان بھابھہ نے یوسی 33سے پی ٹی آئی کے چئیرمین کے امیدوار مرزا تنویر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا یاد رہے بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن ملک عارف اور ملک خرم کو قتل کر دیا تھا مرزا تنویر اس کیس کی پیروی کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے پولیس اور پنجاب حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کررہی ہے ،پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں کی ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے ملک خرم اور ملک عارف کے قاتل کیفر کردار تک پہنچ جاتے تو آج مرزا تنویر کا قتل نہ ہوتا (ن) لیگ کے سیاہ دور اقتدار میں غریب عوام کی جان و مال محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر تحریک انصاف حکمرانوں سے اپنے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب لے گی پنجاب حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بننے کے بجائے قاتلوں کو گرفتار کرے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں قتل کر دیا گیا تھا ان میں سے کسی ایک کو بھی انصاف نہیں ملا پی ٹی آئی شہید مرزا تنویر کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1