گلوکار ارجیت سنگھ کی معافی کی درخواست منظور: سلمان خان نے اپنی نئی فلم کیلئے گانے کا گرین سگنل دیدیا

گلوکار ارجیت سنگھ کی معافی کی درخواست منظور: سلمان خان نے اپنی نئی فلم کیلئے ...
گلوکار ارجیت سنگھ کی معافی کی درخواست منظور: سلمان خان نے اپنی نئی فلم کیلئے گانے کا گرین سگنل دیدیا

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)گلوکارارجیت سنگھ کو اس وقت راحت کی سانس ملی جب ان کی معافی کی درخواستیں کام آگئیں۔ ان کو سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم میں گانے کا گرین سگنل دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ سے سلمان خان کئی دنوں سے خفا تھے ۔ ان کی ناراضگی پر گلوکار نے کئی بار معافی بھی مانگی لیکن سلمان نے معاف نہ کیا۔ اب یہ خبر آئی ہے کہ سلمان خان نے ان کو معاف کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ سلمان کی نئی فلم ” ٹیوب لائٹ “ کیلئے گائیں گے۔یہ فلم ہدایتکارکبیر خان بنا رہے ہیں۔ ارجیت کے گانے کو مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان پر فلمایا جائے گا جس کے بعد دونوں شخصیات میں جاری سرد جنگ کے خاتمے کا امکان ہے۔ گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی سلمان خان کے لیے گیت گانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈاسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“سے ارجیت سنگھ کی آواز میں گایا ہوا گیت ”جگ گھومیا“ نکال دیا گیا تھا جس پر گلوکار نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے گیت کو فلم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم سلمان نے گلوکار کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے فلم سے گیت نکلوانے کی تردید کی تھی ۔

مزید : تفریح