بے وسیلہ طبقات میں فروغ تعلیم ہمارا مشن ہے،قمرالاسلام راجہ

بے وسیلہ طبقات میں فروغ تعلیم ہمارا مشن ہے،قمرالاسلام راجہ

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فا ؤنڈیشن کے 67فیصد سکول جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں جبکہ 69 فیصد طالب علموں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ اس طرح حصول تعلیم تک بلا امتیاز رسائی سے جنوبی پنجاب میں تعلیم عام کرنے میں ا ہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںیہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر ا لاسلام راجہ نے سکول پا رٹنرز کے اجلاس سے خطاب میں بتائی۔چیئرمین پیف نے کہاکہ بے وسیلہ طبقات میں فروغ تعلیم ہمارا مشن ہے ۔اس مشن کی تکمیل میں پارٹنر سکول ا ہم کردار ادا کررہے ہیں۔یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے مفت و معیاری تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی کل تعداددو ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

ان میں 45فیصد طالبات ہیں۔یہ اعداد وشمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہمارے بچوں میں حصول علم کا بے پناہ جذبہ موجود ہے۔ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تعلیم تک رسائی میں حاہل رکاوٹوں کو د ور کیا جائے تاکہ ہر بچے کو پڑھنے کا حق ملے۔ اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی کامیابیاں انتہائی شاندار ہیں ۔ایم ڈی پیف طارق محمود نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ موافق ماحول میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کر کے طالبعلم خود اعتماد ی کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ضروری تعلیمی سہولیات رکھنے والے پا رٹنر سکولو ں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع پالیسی وضع کی جا رہی ہے ۔ پیف کی کوشش ہے کہ مستحق طا لب علم بالخصوص طالبات اپنے گھروں کے نزدیک تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکول سکیورٹی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ہونے و الی حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اسی طرح ہم نصابی سر گرمیوں کو پروان چڑ ھایا جائے۔تقریب سے مختلف پروگرام ڈ ائریکٹرز نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4