جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

لاہور(نامہ نگار ) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ جس کے میزبان محمد ارشد ایڈووکیٹ ممبر آرگنائزنگ کمیٹی تھے۔تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی تر قی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں پی جے ڈی پی کے عہدیداران اور کارکنان جن میں مدثر چوہدری ایڈووکیٹ، غلام مجتبے چوہدری ایڈووکیٹ ، مرزا حسیب اسامہ ایڈووکیٹ ، فرخ اے حیدری ایڈووکیٹ، الیاس شفیق، رمیض ارشدْ بلال خالد، عرفان، میاں خلیل و دیگر نے شرکت کی

شعیب بھٹی، عادل عباس ایڈووکیٹ، فرحان باجوہ ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے اہم رکن مرحوم آفتاب احمد ضیا کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔تقریب کے آخر پر پی جے ڈی پی کے چیئرمین سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4