حکومت کی گڈ گورننس خوردبین سے بھی نظر نہیں آرہی،انجینئر یاسر

حکومت کی گڈ گورننس خوردبین سے بھی نظر نہیں آرہی،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی گڈ گورننس خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی ملکی اور غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں ازخود50 سے تین سو فیصد اضافہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور بروقت ایکشن نہ لینے کا شاخسانہ ہے جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیاں اور ڈاکٹرز وزارت صحت کے متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث 2ارب روپے ماہانہ تک منافع کما رہے ہیں جوغریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ شہریوں پر 2 ارب روپے ماہانہ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ وفاقی وزرات صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں ادویات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت اس مافیا کیخلاف سخت اقدامات کرکے اپنی مضبوط رٹ کا تاثر قائم کرے۔