ملک کے سربراہ باہر پیسہ لیکر جائیں گے تو بیرونی سرمایہ کا رکیسے آئیں گے،سعدیہ سہیل

ملک کے سربراہ باہر پیسہ لیکر جائیں گے تو بیرونی سرمایہ کا رکیسے آئیں ...

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جب ملک کے سربراہ او رجمہوریت کے ثمرات لوٹنے والے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر لیں گے تو اس ملک میں باہر سے سرمایہ کاری کوئی پاگل ہی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی رپورٹس پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بچے ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

، وزیراعظم کے بچوں کے پاکستان سے باہر کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں۔ وزیراعظم غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے غیر ملکی دورے کرکے 65 کروڑ روپے ضائع کر چکے ہیں کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4