نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے،آزاد تبسم

نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے،آزاد تبسم

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کا سفر عزم کیساتھ جاری ہے اورہم ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاایجنڈا لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاج اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔ بعض سیاسی عناصر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی احتجاجی سیاست کو عوام پہلے بھی یکسرمستردکرچکے ہیں اور پاکستان کے با شعور عوام ایسے عناصر کے ذاتی مفادات کے ایجنڈے کوآئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اورترقی کے راستے میں روڑے اٹکانے والے عام آدمی کے خیر خواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ ، پر امن، خوشحال اور روشن بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے اورآج کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو جو مینڈیٹ دیا ہے، گزشتہ3برس میں اسکی لاج رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4