بینظیر ایئرپورٹ اور یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن شرمناک ہے،فرخ مون

بینظیر ایئرپورٹ اور یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن شرمناک ہے،فرخ مون

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بے نظیرایئرپورٹ کی تعمیرمیں 22 ارب اوریوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں 70 کروڑکی کرپشن شفافیت کے ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے ایک طرف حکمران ایمانداری کا راگ الاپتے تھکتے نہیں تودوسری طرف ملک میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس میں ڈاکہ نہ مارا گیا ہو۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ ملکی وسائل کودیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ کرپشن اور اقربا ء پروری کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے پاکستان میں مالی،اخلاقی اورانتخابی کرپشن ہے جس نے ہمارے ملک کو جکڑا ہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4