لاہور کے وکلاء کل ہڑتال،پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

لاہور کے وکلاء کل ہڑتال،پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

لاہور( نامہ نگار )لاہور کے وکلا ء کل 22 اگست کو ہڑتال کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔وکلا کی جانب سے یہ احتجاج سانحہ کوئٹہ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے پورے ملک میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔لاہور کی اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں کل 22 اگست کو وکلاپیش نہیں ہونگے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ سیشن کورٹ، ضلع کچہری سمیت تمام عدالتوں میں زیر سماعت اہم کیسوں میں وکلا بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہونگے۔وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے خصوصی فورس بنائی جائے۔

پاکستان بار کونسل کے میڈیا کوارڈی نیٹر مدثر چودھری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کو ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4