حسن عسکری کا ’’رسمیں‘‘ سے قبل شاہسوار کو کسی دوسری فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ

حسن عسکری کا ’’رسمیں‘‘ سے قبل شاہسوار کو کسی دوسری فلم میں کام نہ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پشتو فلموں کے معروف گلوکار و اداکار شاہسوار خان ان دنوں پاکستان فلمی صنعت کے نامور ہدایتکار حسن عسکری کی نئی اردو فلم ’’رسمیں‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں‘ یہ شاہسوار کی اولین اردو فلم ہے اس فلم کے سیٹ پر انہیں معروف ہدایتکاروں پرویز رانا‘ اقبال کشمیری اور اسلم بالا نے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی ہے لیکن شاہسوار ان فلموں میں کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہرنہیں کرسکتے کیونکہ خبریں گرم ہیں کہ حسن عسکری نے ’’رسمیں‘‘ کی ریلیز سے قبل شاہسوار کو کسی بھی دوسری فلم میں کام کرنے سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے شاہسوار شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ وہ اس صورتحال سے کس طرح نمٹیں ۔



اردو کے علاوہ نادر خان نے بھی اپنی پشتو فلم میں شاہسوار کو کام کی پیشکش کی ہے اس سلسلے میں 7 دسمبر کو شاہسوار اور حسن عسکری کی ملاقات متوقع ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کیاانہیں دیگر فلموں میں کام کی اجازت ملتی ہے یا نہیں۔

مزید :

کلچر -