اداکارہ وماڈل انعم فیاض کا غیر معیاری فلم میں کام کرنے سے انکار
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل انعم فیاض نے غیر معیاری فلم میں کام سے انکارکردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹر نے انعم فیاض کو اپنی فلم کے ایک رول کی پیشکش کی تھی لیکن انعم نے فلم میں کام سے انکار کردیا۔اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ معیاری فلموں میں کام کی بات کی ہے اور میں جب بھی کسی فلم میں کام کروں گی تو اس کی کہانی اور ٹیم بہت اچھی ہوگی ورنہ مجھے ماضی میں بھی بے شمار فلموں کی آفرز ہوچکی ہیں۔میں نے جس فلم میں کا م سے انکار کیا ہے اس کی کہانی میں کچھ بھی نیا نہیں تھا اس لئے میں نے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لالی ووڈ کے پرانے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ اب شائقین صرف وہی فلم دیکھنے کے لئے آتے ہیں جس میں کچھ نیا ہو،روایتی کہانیوں اور کرداروں والی فلموں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔