اداکاری کے میدان میں نوجوان اور باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے،نگار چوہدری

اداکاری کے میدان میں نوجوان اور باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے،نگار ...
 اداکاری کے میدان میں نوجوان اور باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے،نگار چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرنگار چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔نازتھیٹر میں جاری ڈرامہ’’چھاپہ‘‘ میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنیوالی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے موقع ملنا چاہیے۔’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے ، پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو متعارف کروانے کا رحجان عام ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لالی وڈ میں پرانے اداکاروں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے ۔

مزید : کلچر