سیف علی خان کا بیٹا فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیار

سیف علی خان کا بیٹا فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیار
 سیف علی خان کا بیٹا فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیار

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کا 15 سالہ بیٹا ابراہیم خان بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے 2008ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹشن‘‘ میں بطور چائلڈ ایکٹر فنی سفر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے اپنے والد سیف علی خان کے بچپن کا کردار ادا کیا جب کہ فلم میں ابراہیم کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تاہم اس کے باوجود انہوں نے دوبارہ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے۔نامور فلمساز کرن جوہر ابراہیم خان کو فلمی دنیا سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سیف علی خان کی 46 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی جب کہ سالگرہ کی تقریب کے بعد سیف علی خان کے ساتھ ان کے بیٹے ابراہیم کی تصاویر بھی سامنے آئیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

مزید : کلچر