سلمان خان ہر بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دیں گے

سلمان خان ہر بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دیں گے

ممبئی(آئی این پی) ریو اولمپک میں بھارتی ٹیم کے سفیر بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر بھارتی کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، جس میں کہا کہ اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کیلئے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کا کافی حمایت کر رہی ہے لیکن ہمیں بھی ایک قوم ہونے کے ناطے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ سلمان خان آخری بار فلم سلطان میں نظر آئے تھے، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا، یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم سلطان کو یدایتکاری علی عباس ظفر کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وائے آر ایف نے بھی اعلان کیا تھا کہ ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

مزید : کلچر