فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ماہرین

فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین جامعہ زرعیہ نے کہا ہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔ انہو ں نے بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے جبکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -