پراپرٹی ڈیلرز بینکوں سے قرض لینے والوں میں سرفہرست آ گئے

پراپرٹی ڈیلرز بینکوں سے قرض لینے والوں میں سرفہرست آ گئے

کراچی(این این آئی)پراپرٹی ڈیلرز بینکوں سے قرض لینے والوں میں سرفہرست آ گئے ہیں جبکہ برآمدی سیکٹر والوں کے قرضے بڑھنے کے بجائے کم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک سے 12 ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے سرکاری شعبے کے قرضوں میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ،نجی شعبے کے بڑے سیکٹرز میں سے پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کے قرضوں میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے قرضے 6 فیصد بڑھے، جبکہ اسی دوران کاٹن ٹیکسٹائل والوں کے قرضوں میں اضافے کے بجائے 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔چاول کا کاروبار کرنے والوں کے قرضے 6 فیصد، اور سونے چاندی کا کام کرنے والوں کے قرضے 14 فیصد کم ہو گئے۔

مزید : کامرس