ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 12ارب 91 کروڑ 45لاکھ 2ہزار روپے کی منظوری

ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 12ارب 91 کروڑ 45لاکھ 2ہزار روپے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 11 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 91 کروڑ 45لاکھ 2ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 11 ویں اجلاس میں جن 3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی
ان میں روڈ سیکٹر کی ضلع سرگودھا میں سلانوالی تا چک نمبر 58 جنوبی برآستہ 119 موڑ، 126/SB ، لمبائی 39.80 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 48 لاکھ 69 ہزار روپے، ہیلتھ سیکٹر کی سکیم پیدا ہونے والے بچوں کی صحت ، نشوونما اور نیوٹریشن پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار روپے اور صوبہ بھر میں ہیپا ٹائٹس بی اینڈ سی سے بچاؤ اور روک تھام پروگرام کیلئے 1 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ 73 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -