دوسری سہ ماہی کے دوران مصر میں بیروزگاری کی شرح میں کمی

دوسری سہ ماہی کے دوران مصر میں بیروزگاری کی شرح میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 12.5 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے دوران 12.7 فیصد تھی۔دوسری سہ ماہی کے دوران بیروزگاروں کی کل تعداد 3.6 ملین رہی جو کہ پہلی سہ ماہی کی نسبت 61000 کم ہے۔اسی عرصے میں کام کرنے والوں کی تعداد 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 25 ملین رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیروزگاری سے سب سے زیادہ نوجوان آبادی متاثر ہوئی اور ہرپانچ میں سے چار بے روزگاروں کی عمریں 15-29 سال کے درمیان ہیں۔

مزید :

کامرس -