2017ء تا 2020ء سیمنٹ کی پیداوار میں سالانہ 192ارب روپے تک کا اضافہ متوقع
کراچی (اکنامک رپورٹر) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے شروع کئے جانے والے بڑے منصوبوں کے باعث 2018ء تک ملک میں سیمنٹ کی صنعت کی پیداواری استطاعت 96فیصد تک پہنچ جائیگی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق 2018ء تک سیمنٹ کی موجودہ ملکی پیداوار سے 42 فیصد زائد پیداوار حاصل کی جائے گی جو 19ملین ٹن کے مساوی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے اور مالی سال 2017ء تا2020ء تک سیمنٹ کی ملکی صنعت کی پیداوار میں سالانہ 192ا رب روپے تک کا اضافہ متوقع ہے ۔