ریو اولمپکس ،وویمنز فٹ بال میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ریو اولمپکس ،وویمنز فٹ بال میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جنیرو(اے پی پی) جرمنی نے ریو اولمپکس گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، جرمنی نے فیصلہ کن معرکے میں سویڈن کو زیر کیا تھا۔ کینیڈا نے میزبان برازیل کو ہرا کر اس کا تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا کر دیا۔ برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے زیر کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے مروزسان اور سمبرانٹ نے گول سکورز کئے جبکہ سویڈن کی جانب سے واحد گول بلیک سٹینس نے کیا۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے میزبان برازیل کو 2-1 گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔