باؤلرز کی فرنٹ فٹ نوبال کی چیکنگ کیلئے نیا قانون متعارف

باؤلرز کی فرنٹ فٹ نوبال کی چیکنگ کیلئے نیا قانون متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (سپورٹس ڈیسک) فرنٹ فْٹ نو بال کے حوالے سے باؤلر پر شکنجا کس دیا گیا۔ آئی سی سی نے آن فیلڈ امپائرز سے دباؤ کم کرنے کا فیصلہ۔ اب باؤلنگ اینڈ امپائر فرنٹ فٹ نوبال چیک نہیں کرے گا۔ تھرڈ امپائر چند سیکنڈز میں سائیڈ آن کیمروں کی مدد سے فرنٹ فٹ نوبال کا جائزہ لے گا۔ باؤلر کا پاؤں پوپنگ کریز سے باہر پڑنے کی صورت میں تھرڈ امپائر آن فیلڈ امپائر کو پیجر گھڑی کی مدد سے مطلع کرے گا۔ اس قانون کا اطلاق بدھ سے شروع ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز میں تجرباتی بنیادوں پر کیا جائے گا۔