سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے شروع ہو گی

سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے چوتھی انڈس فرما قومی سینئرز اینڈ جونیئرز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 27 اگست سے کراچی کلب میں شروع ہو گی۔ ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان بوائز اینڈ گرلز انڈر 18 سنگلز، انڈر 16، انڈر 14، انڈر 12 اور انڈر 10 سنگلز، انڈر 18 ڈبلز، سینئرز 35 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، سینئرز 45 پلس ڈبلز اور لیڈیز سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ سافٹ ٹینس ایونٹس بھی چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہوں گے جس میں اوپن سنگلز اور جونیئرز سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ چیمپئن شپ کیلئے پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور کھلاڑیوں کو ایونٹ سے باہر ہونے تک یومیہ 700 روپے الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ریفری ہوں گے جبکہ ڈیوس کپر خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی