بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ معطل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ معطل

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے ٹیم کے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کوچ روان کلپیج کو کنڈیشنگ کیمپ میں عدم شمولیت پر عہدے سے معطل کردیا۔بی سی بی نے کلپیج کو انگلینڈ کے خلاف متوقع ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں 16 اگست سے شرکت کرنے کی ہدایت کی تھی۔بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری نے بتایا کہ ہم نے ان کی شمولیت کیلئے ایک تاریخ مقرر کی تھی تاہم انھوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ان کے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کلپیج نے گزشتہ ماہ ڈھاکہ میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک کیفے پر حملے کے بعد بنگلہ دیش میں سیکیورٹی معاملات پر خدشات کا اظہار کیا تھا حملے میں 22 افراد جاں سے گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی