امریکی محکمہ انصاف گولن پر الزامات کی تحقیقات کیلئے ٹیم ترکی بھیجے گا

امریکی محکمہ انصاف گولن پر الزامات کی تحقیقات کیلئے ٹیم ترکی بھیجے گا

واشنگٹن(این این آئی)اوباما انتظامیہ نے کہاہے کہ امریکی محکمہ انصاف گولن پر الزامات کی تحقیق کے لیے ٹیم ترکی بھیجے گا۔ترکی کا الزام ہے کہ گزشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے اور اس نے واشنگٹن سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ترکی کا الزام ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔اوباما انتظامیہ کے مطابق ترکی کی جانب سے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیے گئے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ انصاف جلد ہی ایک ٹیم ترکی بھیجے گا ۔ترکی کا الزام ہے کہ گزشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے اور اس نے واشنگٹن سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے ۔

مزید : عالمی منظر