امریکی خلا بازوں کی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے باہر خلا میں چہل قدمی
واشنگٹن(این این آئی) دو امریکی خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے باہر خلا میں ’چہل قدمی کی۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس چہل قدمی کے دوران اْن دو میں سے ایک ’ڈاکنگ اڈیپٹر‘ کو خلائی اسٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا، جو آئندہ اس اسٹیشن پر پہنچنے والے خلائی جہازوں کے استعمال میں آئیں گے۔ اس سارے عمل کی براہِ راست کارروائی امریکی خلائی ادارے ناسا کے ٹیلی ویژن پر نشر کی جاتی رہی۔ اس دوران کیٹ رْوبنز اور جَیف ولیمز نامی یہ خلا باز سطحِ زمین سے چار سو کلومیٹر کی بلندی پر موجود تھے۔