کشمیریوں کا پاکستان سے الحاق حقیقت بن چکا ہے،سید محسن عباس

کشمیریوں کا پاکستان سے الحاق حقیقت بن چکا ہے،سید محسن عباس

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) نل سپرٹ کی معروف شخصیت ،بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق تکمیل پاکستان ہے۔یوم آزادی کے موقع پر پورے کشمیریوں نے کرفیواور بھارتی فورسز کی پابندیاں توڑتے ہوئے پاکستان کے حق میں ریلیاں ، جلوس اور ریفرنڈم مارچ کر کے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن عباس نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے الحاق ایک حقیقت بن چکا ہے اقوام متحدہ کے دوہرے معیار سے دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے پوری دنیا میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کی تاریخ کا بڑا کرفیو ابھی جاری ہے جس میں آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے کشمیر ی نوجوانوں ، بچوں ، خواتین تک کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور عالمی برادری ، عالمی امن اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کے دوہرے معیار کی غم غازی کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سرکار اپنی پاکستان دشمن پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے۔ یوم آزادی چودہ اگست پر بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ،گولہ باری، اور بھارتی وزیراعظم مودی کے بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

مزید : عالمی منظر