یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین کا راشن آدھا کرنے پر مجبور
کمپالا (اے پی پی) اقوام متحدہ فنڈز کی کمی کے باعث یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین کا راشن آدھا کرنے پر مجبورہو گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یوگنڈا کے متعلقہ وزیر موسیٰ ایکویرْو نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ورلڈ فْوڈ پروگرام کے فنڈ میں بیس ملین ڈالر کم ہیں، جس کے باعث جولائی 2015ء سے پہلے پہنچنے والے تقریباً دو لاکھ مہاجرین کا راشن اور مالی امداد آدھی کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔ جولائی کے بعد آنے والے ستّر ہزار سے زیادہ مہاجرین کو ابھی پورا راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔