ٹاؤن شپ ،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایک کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی

ٹاؤن شپ ،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایک کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی
 ٹاؤن شپ ،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایک کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لیاقت آباد پولیس کا ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ،جوابی فا ئر نگ میں محافظ سکواڈ لیاقت آباد کا کانسٹیبل کامران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے جناح ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں طبی امدا د دی جا رہی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق لیا قت آبا دپو لیس کے اہلکاروں نے معمو ل کے گشت کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 3مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی،مگرانہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی ۔ گرجا چوک گر ین ٹاؤن کے قریب مشکو ک افرا د نے فا ئر نگ شروع کردی جس کی زد میں آکر کامران نا می اہلکا ر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیاجبکہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کو ئی سرا غ نہ مل سکا ۔ واضح ر ہے چند روز قبل نواب ٹاؤن میں بھی مشکو ک افرا د کو نا کے پر رو کا گیا جہا ں مسلح افرا د نے فا ئر نگ شروع کردی اور قاصد نا می اہلکا ر جا ں بحق ہو گیا ۔

مزید : علاقائی