مال روڈ پر احتجاج کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 17ڈائیورشن پوائنٹس قائم کیے گئے

مال روڈ پر احتجاج کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 17ڈائیورشن ...

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ٹریفک سردار محمد آصف کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے17ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیاگیا۔ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے2 ایس پیز کی نگرانی میں اضافی9ڈی ایس پیز،39ٹریفک انسپکٹرز، 94 پٹرولنگ آفیسرزاور 205دفتری سٹاف سمیت 749 ٹریفک وارڈنزتعینات کئے گئے۔

مزید : علاقائی