8تھانوں کے تبد یل ہو نے وا لے ایس ایچ اوز نے چار ج سنبھا ل لیا

8تھانوں کے تبد یل ہو نے وا لے ایس ایچ اوز نے چار ج سنبھا ل لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ایک روز قبل شہر کے 8تھانوں کے تبد یل ہو نے وا لے ایس ایچ اوز نے چار ج سنبھا ل کر اپنا کا م شروع کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ آف ٹرن پرموشن کی زد میں آکر عہدے میں تنزلی ہونے کے بعد دوبارہ انسپکٹر کے عہدے پر بحا ل ہونے والے انسپکٹر ذوالفقار بٹ کو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ، سب انسپکٹر احسان اشرف بٹ کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن ، سب انسپکٹر چودرھری محمد سرور کوایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن ، یہاں تعینات سب انسپکٹر ملک خالد کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ نیو انارکلی یہاں تعینات سب انسپکٹر رضا ذاکر کو ایس ایچ اوتھانہ لیاقت آباد یہاں تعینات سب انسپکٹر وقار بخاری کو پولیس لائن ، پولیس لائن سے سب انسپکٹر جاوید گجر کو ایس ایچ او تھانہ ہئیر یہاں تعینات انسپکٹر اشفاق بٹ کو ایس ایچ او تھانہ ساندہ یہاں تعینات انسپکٹر جاوید صدیق کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ یہاں تعینات انسپکٹر ناصر چٹھہ کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔

مزید : علاقائی