فیصل آباد سے لاپتہ لڑکا لاہور سے مل گیا، والدہ کی ڈانٹ پر بھاگا تھا

فیصل آباد سے لاپتہ لڑکا لاہور سے مل گیا، والدہ کی ڈانٹ پر بھاگا تھا
 فیصل آباد سے لاپتہ لڑکا لاہور سے مل گیا، والدہ کی ڈانٹ پر بھاگا تھا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) فیصل آباد سے لاپتہ ہونے والا لڑکا لاہور سے مل گیا، چودہ سالہ جواد والدہ کی ڈانٹ پر گھر سے بھاگا تھا، پولیس نے بچے کے والد سمیت71 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق دوروز قبل فیصل آباد پیپلز کالونی کے علاقے محمد آباد کا رہائشی آٹھویں جماعت کا طالب علم جواد اکیڈمی گیا لیکن واپس گھر نہ پہنچا، گھر والوں نے تلاش کیا مگر نہ ملا۔ اہل خانہ نے حقائق جانے بغیر ستیانہ روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اور بچے کی بازیابی کیلئے نعرے بازی کرتے رہے۔پو لیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہواکہ والدین کی لڑائی اور والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر جواد گھر والوں کو بتائے بغیر لاہور جا کر داتا دربار جا بیٹھا جہاں لاہور پولیس نے بچے کو تحویل میں لیا اور واپس فیصل آباد تھانہ پیپلز کالونی چھوڑ گئے۔ پولیس نے جواد کو والدین کے حوالے کردیا اور ساتھ ہی تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ بھی درج کر لیا جس میں 11 نامزد اور 60 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ جواد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور گیا تھا۔

مزید : علاقائی