جنوبی چھاؤنی،ناراض خاتون پر شوہرکی تیزاب پھینکنے کی کوشش،ملزم گرفتار

جنوبی چھاؤنی،ناراض خاتون پر شوہرکی تیزاب پھینکنے کی کوشش،ملزم گرفتار
 جنوبی چھاؤنی،ناراض خاتون پر شوہرکی تیزاب پھینکنے کی کوشش،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)جنوبی چھاؤنی میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی اس پر تیزاب پھینکنے کی کوشش ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی کے رہائشی امجد کی چند سال قبل فرزانہ سے شادی ہو ئی تھی ۔ان کے گھریلو حالات بہتر نہیں تھے اور میاں بیوی کے مابین اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر چند ماہ قبل فرزانہ گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی ۔گزشتہ روز امجد اپنی بیوی کو منانے کے لئے اس کے گھر گیا لیکن وہاں پر ان کا پھر سے جھگڑا ہو گیا جس پر امجد نے اپنے ساتھ لائی ہوئی بوتل سے تیزاب فرزانہ پر پھینک دیا ۔خوش قسمتی سے فرزانہ تیزاب سے بچ گئی اور اس کے کپڑے ہی صرف تیزاب کی زد میں آئے ۔فرزانہ کے گھروالوں نے پولیس کو اطلاع دی ،جس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -