اکبری گیٹ، امام بارگاہ حسن مجتبیٰ میں آتشزدگی سے چھت گرگئی

اکبری گیٹ، امام بارگاہ حسن مجتبیٰ میں آتشزدگی سے چھت گرگئی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اکبری گیٹ کے علاقے میں واقع امام بارگاہ حسن مجتبیٰ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے چھت گرگئی اور تین منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو 1122کے مطابق آگ اکبری گیٹ کے محلہ شیعاں میں واقع امام بارگاہ کے ایک حصے میں لگی جس نے تھوڑی ہی دیر میں پوری امام بارگاہ کو تحویل میں لے لیا۔ امام بارگاہ کی لکڑی سے بنی چھت آگ کی شدت برداشت نہ کرسکی اورنیچے گر گئی جس کے باعث امام بارگاہ کی دوسری اور تیسری منزل کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ کی اطلاع پر رہائش پزیر افرادنے بھاگ کر جان بچائی جبکہ ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے موقع پر پہنچی تھیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع ہوا۔امام بارگاہ میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے اہلخانہ محفوظ رہے تاہم لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید : علاقائی